تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

نفرت کی سیاست کے خلاف پیغام محبت کا نام ہیں بھارت کے لوگ۔نائب شاہی امام پنجاب

لدھیانہ شاہین باغ میں سکھ بھائیوں کی جانب سے کیرتن دربار منعقد کیا گیا 

لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز 16فروری2020)مودی سرکار کی جانب سے بانئے گئے شہریت بل کی مخالفت میں شروع ہوئی جن اندولن میں روزانہ عوام کا زور بڑھتا جا رہا ہے، لدھیانہ کے شاہین باغ میں آج اس وقت قومی ایکتا اور پیار کا منظر دیکھنے کو ملا جب سکھ فار ایلائنس کی جانب سے بھائی رندیپ سنگھ، بھائی پردیپ سنگھ، بھایی گر اقبال سنگھ نے کیرتن کیا جسے وہاں موجود ہزاروں ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دلت بھائیوں نے بڑے پیار اور ستکار سے سنا، لدھیانہ کے شاہین باغ میں آج دو گھنٹہ ہوئے ہوئے اس کیرتن میں بھائی رندیپ سنگھ نے صاحب شری گرو گرنتھ صاحب میں سے اول اللہ نو اوپایا کا شبد کیرتن کیا، آج کے احتجاج میں شہر کی مختلف کالونیوں میں سے بڑی تعداد میں لوگ جتھے بنا کر شاہین باغ پہنچے تھے،آج کے احتجاج کو خطاب کرنے والوں میں نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، محمد اشرف گلابی باغ، امن دیپ سنگھ پردھان امبیڈکر نو یوک، اندر جیت سنگھ، گردیال سہوتا، محمد معراج کندپوری،کے نام قابل ذکر ہیں۔

 قابل ذکر ہیکہ آج دوپہر اور شام کا لنگر بل ترتیب گردوراہ دکھ نورن صاحب اور مدنی مسجد نام دیو کالونی لدھیانہ کی جانب سے لگایا گیا،شاہین باغ میں کیرتن شروع ہونے کی خبر جیسے ہی شوشل میڈیا پر جانی شروع ہوئی تو پنڈال میں دیکھتے ہی دیکھتے تل دھرنے کی جگی نہیں بچی، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے قائد و نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ مرکز کی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی نفرت کی سیاست کے جواب میں یہ محبت کا پیغام دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صدیوں سے بھارت تمام عقائد کے لوگوں کا مسلن رہا ہے یہاں مغل راج میں بھی گؤ ہتیا پر پابندی تھی، اہل حکومت کا مذہب کچھ بھی ہو لیکن حکومت کا مذہب عدل اور انصاف ہوا کرتا ہے، نائب شاہی امام نے اکہا کہ ہمیں کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ آکر پنجاب میں بھی کیوں شاہین باغ بنا دیا گیا ہے تو وہ لوگ سن لیں کہ پنجاب کی زمین سے ہمیشہ ہی ملک کا تحفظ کیا گیا ہے۔

 قربانیاں دی گئی ہیں آج اگرملک کے لوگوں ہر مرکز کی حکومت کوئی غلط فیصلہ نافذ کرنا چاہتی ہے تو پنجاب کے لوگوں کا کام بنتا ہے کہ وہ حق کی آواز کو بلند کریں، لدھیانہ کے شاہین باغ کا آج پانچواں دن ہے اور روز بروز مظاہرین کی تعداد میں اٖضافہ ہو راہا ہے الگ الگ مذاہب کے لوگ کھانے پینے کی اشیاء لاکر تقسیم کر رہے ہےِ ڈاکڑوں کی ایک ٹیم کی جانب سے فسٹ ایڈ کیمپ لگا کر عام فہم تکالیف کی دوائیاں مفت تقسیم کی جا رہی ہیں، زہر کے کیا ہندو مسلم سکھ عیاسئی اور دلت بھائی کندھے سے کندھا ملا کر محبتیں بانٹ رہے ہیں، یہ نظارہ بھی آج دیکھنے کو ملا کہ کیرتن ختم ہونے کے ٹھیک پانچ منٹ بعد اسی مائک سے آزان دی گئی اور پھر ظہر کی نماز بجماعت ادا کروائی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad