تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

شہوت زدہ ادویات کے نقصانات

تحریر👈حکیم محبت علی مغیری تمام مصنوعی پروڈکٹ جن میں ہر قسم کی شہوت بڑھانے والی گولیاں؛ کسی بھی قسم کا نشہ جس کو  سیکس کے مقصد کیلئے استعمال کیا جائے؛ سپرے؛ کریم؛ انجکشن؛ کوئی بھی مصنوعی طریقہ جس کے استعمال سے شہوت ابھرے ان چیزوں کی وجہ سے بلڈ پریشر فورا ہائی ھوتا ھے ہائی ھونے کی وجہ سے شہوت زیادہ ھوتی ھے تیز بلڈ پریشر  جو دماغ کی باریک نسوں کو پھاڑ بھی سکتا ھے دل کے  امراض کی وجہ بنتا ھے  جب آپکے دل کی کارکردگی متاثر ھو گی وہ اپنا کام کرنا کم کر دے گا تو اپ کیسے اپنی زندگی کو اچھی طرح اورصحت کے ساتھ گزار سکیں گے دل آپکے جسم کے ہر حصے میں خون سپلائی کرتا ھے اگر یہ مشین خراب ھوتی گئ تو کیسے آپکا جسم صحت مند رھے گا ایک نہیں انتظار کیجئے کچھ دن میں دس بیماریاں اور آپکی منتظر ھیں...

ادویات کی  وجہ سے مرد اور عورت دونوں کا امیون سسٹم اور  معدہ آہستہ آہستہ ختم ھوتا چلا جاتا ھے... گردے پیپھڑے کی بیماریاں شروع... جگر خراب اگر جگر کام نہیں کرے گا تو آپکے جسم میں خون نہیں بنے گا خون نہیں بنے گا تو آپکے مختلف اعضاء کو خون مکمل طور پر نہیں پہنچے گا جب خون نہیں پہنچے گا تو وہ کام نہیں کریں گے جب کام نہیں کریں گے تو خود با خود بیماری پلنا شروع ھو جائے گی... دماغ کے فنگشن متاثر... نیند خراب...افسردگی... بے چینی... مثانہ خراب پیشاب کی نالی میں تکلیف...بہت زیادہ خون کے پریشر کی وجہ سے جسم زیادہ گرم مثانے میں گرمی؛گرمی کی وجہ سے انفیکشن؛ انفیکشن کی وجہ سے ٹیسٹیکل میں درد؛  سیمن یعنی منی میں انفیکشن... انفیکشن سے مرد کا قدرتی سیکس سسٹم یعنی قدرتی طور پہ  لذت آنا بلکل ختم  ھو جاتا ھے...انسان کا جسم دوائیوں کا محتاج ھو گیا 

اپ جب تک مصنوعی اشیاء استعمال نہیں کریں گے لذت حاصل نہیں کر سکتے... سب سے خطرناک بات آپکی بیگم کے اندر گولی کی مدد سے کئے گئے سیکس کی وجہ سے اس قدر بُرا انفیکشن شروع ھو جاتا ھے کہ اسکی فطرتی سیکس کی طاقت ختم ھونا شروع ھو جاتی ھے اور وجائینہ عورت کی شرم گاہ میں خارش... گندی سی بد بو... جلن... انفیکشن زدہ منی کی وجہ سے عورت کا اندرونی حصہ  کمزور ھو جاتا ھے اور وہ مہینوں مہینوں بیمار رھتی ھے وجائنہ کا منہ انفیکشن کی وجہ سے زیادہ کھل جاتا ھے ڈھیلا ھو جاتا ھے عورت کا اندرونی حصہ ایک حد سے زیادہ گرم محسوس ھوتا ھے  انفیکشن ذدہ منی جس میں مصنوعی سیکس پروڈکشن کے کیمیکلز  موجود ھوتے ہیں اسکی وجہ سے عورت کو لیکوریا اس قدر زیادہ ھونا شروع ھو جاتا ھے کہ وہ اندر سے ختم ھو جاتی ھے... وجہ مرد خود ھے اور  عورت کو ھر وقت  بیمار ھونے کا تانہ دے دے مار دیتے ھیں اپنا بے وقوفانہ عمل چھوڑتے نہیں اور نتیجہ مرد بھی بے کار اس نے اپنے ساتھ عورت کا بھی خانہ خراب کر دیا... حرام کاموں سے بچیں حلال خوراک اتنی ضروری ھے جتنا انسان کا زندہ رھنے کیلئے سانس لینا ورنہ ہر کام میں مسلے تکلیف برائی ٹینشن ھر وقت زندگی کو عزاب بنائے رکھے گی... 

خالص معیاری حلال خوراک جسم کو ھر طرح کی طاقت دیتی ھے کیوں کہ حلال روزی رحمت ھے جسم کے لئے اور حرام کا ایک نوالہ بھی صحت کا کفن ھے خود کو قدرتی کاموں کا عادی رھنے دیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب کچھ ہاتھ میں نہیں رھے گا سوائے آنکھوں میں آنسوؤں کے۔

حکیم محبت علی مغیری
حکیم شمس الدین مغیری
(BUMS) (RUMP)
فاضل طب و جراح
رجسٹرڈ نیشنل کاوّنسل فار طب اسلام آباد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad