تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا پتلہ نظر آتش

جنرل ڈائر کے نقش قدم پر چلنے والے یاد رکھیں وقت بدلے گا اور قانونی کاروائی ہوگی۔شاہی امام پنجاب کا بیان 
لدھیانہ،مستقیم(یواین اے نیوز24فروری2020)شہر کے شاہین باغ میں آج ہزاروں مظاہرین نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا پتلہ نظر آتش کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے جنگ آزادی کی صف اول میں شامل رہی جماعت مجلس احرا ر اسلام کے قومی صدر و پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ گزشتہ روز علی گڑھ میں یوپی پولیس کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، شاہی امام نے کہا کہ یوپی پرشاسن اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے جنرل ڈائر کی راہ پر چل رہا ہے لیکن وہ یاد رکھیں دیش میں قانون کا راج ہے۔

 اور وہ وقت قریب ہے کہ جیسے پنجاب میں کالے دور کے دوران وردی والوں کی جانب سے کئے گئے قتل کا حساب آئے دن عدالتوں میں ہو رہا ہے اور مجرم وں کو سزائیں سنائی جا رہی ہے ایسا ہی ان تمام ادھیکاریوں کو بھی اس لوک تنتر میں عدالت تک لے کر جائیں گے اور خون نا حق کو انصاف دلوایا جائیگا، شاہی امام پنجاب نے کہا کہ یہ اندولن دیش کے آئین کو بچانے کیلئے اسکو بدیا نہیں جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دیش کے شاہین باغ کو جلیاں والا باغ بنانے کی دھمکیاں دینے والے کان کھول کر سن لیں کہ آزاد بھار ت میں نہ ایسی دھمکیاں سنی جائیں گیں اور نہ کسی کی غنڈہ گردی چلنے دینگے ۔

قابل ذکر ہیکہ آج لدھیانہ شاہین باغ کے بارہویں دن چھاونی محلہ سے صدر محمد الیاس،محمد مفیض اشرف کاملی،محمد نیاز، حاجی معید،محمد مصطفی کلبل، نعیم دا، نوشاد، اسلم بھائی کی قیادت میں خواتین کا ایک بڑا قافلہ شامل ہوا، آج شاہین باغ لدھیانہ میں آج نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی، محمد مستیقم احرا ر، حق کی آواز سے سجاد عالم، امن ویلفیر سوسائٹی سے محمد ثناؤ اللہ،محمد صابر مسجد صوفیاں باغ نے بھی خطاب کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad