بھوگاؤں مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز24فروری2020)قصبہ بھوگاؤں کے بڑہ بازار محلہ مردہ کے رہائشی، پرویز شانو، شاہد حسین، رئیس احمد، محمد طارق خان، محمد یوسف، عبدالرزاق، گلفام حسین، جمال الدین، فیاض، انور عادل، محمد شاہد، مظفر خان، محمد حنیف وغیرہ نے،محلہ گڈھا میں واقع ٹکولیا نام سے منسوب صدیوں سال پرانہ قبرستان کو زمینی دستاویزوں میں درج نہ ہو نے پر ایک میمورنڈم ایص ڈی ایم بھوگاؤں کو دیا ہے ،میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبرستان میں متعدد پکی قبریں موجود ہیں۔
جو اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ قبرستان کئی صدیوں پرانہ ہے ،مذکورہ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ کہ ہمارے اجداد بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں ،اور آج بھی ہمارے سبھی افراد اسی قبرستان میں دفن ہوتے ہیں ،اس سے قبل بھی متعددمرتبہ قبرستان کو دستاویزوں میں درج کئے جانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ،مگر کسی بھی حاکم نے اس پر توجہ نہیں دی ، ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے اس معاملے کی تحقیقات نائب تحصیل انل کمار کو سونپی ہے، اور اس قبرستان کی پیمائش کر نے کو کہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں