بلرام پور میں غیر قانونی تبدیلی مذہب کے ملزم جلال الدین عرف جھانگور بابا کی عالیشان کوٹھی پر بلڈوزر ایکشن
بلرام پور، (یو این اے نیوز 8جولائی 2025)بل رامپور ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے ملزم جلال الدین عرف جھانگور بابا کی مدھوپور میں سرکاری زمین پر بنی عالیشان کوٹھی کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔
یہ کوٹھی نیتو عرف نسرین کے نام رجسٹرڈ تھی، لیکن جھانگور بابا کے پیسوں سے بنی تھی۔ صبح 10:30 بجے شروع ہونے والی کارروائی میں 6-7 بلڈوزر استعمال ہوئے اور 3 بیگھہ کا غیر قانونی ڈھانچہ گرایا گیا۔ بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں یہ کارروائی مکمل ہوئی۔
جھانگور بابا اور نیتوکو یوپی اے ٹی ایس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر غیر قانونی تبدیلی مذہب اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات ہیں۔ جھانگور بابا کے اکاؤنٹس میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت بھی ملے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی اور جائیداد ضبطی کا اعلان کیا۔ یہ واقعہ یوپی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں