مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز24فروری2020)فاروق اعظم ویلفیر سوسائٹی کے زیر انتظام فاروق ماڈرن پبلک اسکول کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی شمشاد ملک ایڈوکیٹ،پروفیسرڈاکٹر مونا راجپوت،ڈاکٹر طارق سلیم،ڈاکٹر شمشاد احمد،تحسین علی اساروی،سلیم ملک،محمد عمر،مولانا مصطفی،فرمان وغیرہ رہے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اجلاس میں جویریہ اور آ لیہ گروپ نے ایک گیت پیش کیا کہ جس کو سن کر سامعین کی آنکھوں سے آنسو ں چھلک پڑے،جنیرہ اور شعیب گروپ نے A،B،C،D سے Z تک جملے بیان کئے،مونس اور قاصد نے ڈانس کیا۔
عفان نے بالا بالا گیت پیش کیا طلباء کے ان سب پروگراموں کو دیکھ کرسامعین خوش ہوئے اور طلباء کو انعامات سے نوازا اجلاس میں اسکول ڈائریکٹر منظور علی،محمد آ صف،محمد گلفام دیگر اسکول کے عملہ میں محمد جنید،محمد دلشاد،انور خان نظرانہ،مومنہ, بشریٰ،زیبہ،ترنم،صوفیہ،ثانیہ،اور نسا۶ نے اچھے نمبرات حاصل کرنے والے سبھی طلباء کو انعامات سے نوازا ان کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانوں کو شال اور ٹرافی دیکر اعزاز کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں