تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

غریبوں اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز22فروری2020) مہاشیو راتری تہوار کے موقع پر گاؤں سلطان پور باستم میں میں ایک پروگرام کا انعقاد کرکے سردی کے موسم کی مناسبت سے غریبوں اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پربجرنگ دل کے علاقائی کنوینر وکاس تیاگی نے کہا کہ غربائ، مساکین اور بے سہارا لوگوں کا خیال رکھنااور انکی خدمت کرنا بہت بڑا کام ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں،اسی جزبہ کے تحت کمبل و گرم کپڑے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے غیرت مند لوگ آج بھی ایسی ناداری کی زندگی گزر بسر کررہے ہیں کہ ان کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ لیکن وہ ایشورکے سوا کسی دوسرے کے سامنے دست طلب دراز کرنے کو تیار نہیں ہیں دراصل ایسے ہی لوگ اس طرح کی امداد کے سب سے پہلے مستحق ہیں، جنہیں تلاش کرکے ان کی مدد کرنی چاہئے۔اس دوران کلدیپ کمار،امیت تیاگی،سبھاش تیاگی،ڈاکٹر منیش شرما،دشینت تیاگی،انل کمار،آشیش شرما،نیرج اور سریندر وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad