دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز22فروری2020)ٹیچر کالونی میں واقع بی جے پی لیڈر ہری اوم سنگھل کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں نو منتخب ضلع نائب صدر سندیپ شرما اور ضلع سیکٹری پنکج تیاگی کی گلپوشی کر پرجوش استقبال کیا گیا ساتھ ہی سی اے اے کے متعلق عوام میں بے داری کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کا فیصلہ لیا گیا۔منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے شہر صدر وپین گرگ نے کہا کہ پارٹی میں سندیپ شرما اور پنکج تیاگی کو ضلع کمیٹی میں عہدے دیکر شہر کا نام روشن کیا ہے،سندیپ شرما اور پنکج تیاگی نے کہا کہ پارٹی نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے۔
اسکو پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پورے شہر میں سی اے اے کی ہمایت میں ڈور ٹو ڈور میمپین چلائی جائے گی کیونکہ اپوزیشن جماعتیں مسلم لوگوں کو ورغلا کر اپنا سیاسی مفاد پورا چاہ رہی ہیں جبکہ سی اے اے کسی کی کی شہریت لینے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں سبھی شہری چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان،عیسائی،جین یا سکھ انہیں برابر کے حقوق حاصل ہیں،اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔اس موقع پر راکیش سنگھل،وشال گرگ،انکت رانا،نتین،سنی اور امیت گرگ وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں