تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

رجوانہ اسکول کے تمام طلبہ اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے:عشرت علی

3/یوم تک تمام اسکولوں میں طلبہ کی پسندیدہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے

 بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 15فروری 2020)ہفتہ کونسل کے اسکولوں میں طلباء کی پسندیدہ سرگرمی پر مبنی تدریسی کا اہتمام کیا گیا، جس کے تحت کونسل کے تمام اسکولوں میں طلبہ کی پسندیدہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،جہاں ایک طرف کونسل کے اسکولوں کو خوبصورت بنانے کے لئے مہنگے پینٹروں اور فلیکس کا استعمال کیا جارہا ہے،وہیں پرائمری اسکول راجوانہ کے طلباء نے اپنے اسکول کی دیواروں کو خود سے سجانے کی کوشش کی ہے، پرنسپل محمد عشرت علی کی سربراہی میں طلباء نے  اسکول کی اندرونی دیوار پر دیوار پر خوبصورت تصاویر بنائیں، جب کہ کلاس 4 کے طلباء نے دیوار کو خوبصورت پھولوں سے سجایا،اور ایک دیوار پر ڈولفن مچھلی بنا کر اسکول کے تمام بچوں سے واہ واہی حاصل کی،اوراپنی پینٹنگ کی طرف سب کو متوجہ کیا۔

عشرت علی نے کہا کہ طلبا ایسے مواقع حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرتے ہیں،اور جب اسکول  ان بچوں کا اسکول کی دیواریں بچوں کی تو بچوں کو اور بہتر انداز میں اپنی صلاحیتیں دکھا نے بہتر موقعہ مل جاتا ہے، ہر سال اسکول کی رنگائی پتائی ہونے کے بعد دیواریں طلباء کے حوالے کردی جاتی ہیں،جس میں وہ اپنے خوابوں کا رنگ بھر دیتے ہیں،میں تو صرف طلباء کی ہمت افزائی اور رہنمائی کرتا ہوں،یہ پروگرام تین دن تک جاری رہے گا، جس کے تحت تمام طلبہ اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور اسکول کی دیواروں کو سجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad