تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

دبنگوں نے غریب کے کھیت سے آلو کھود لے گئے!

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 15فروری 2020)گرام پنچایت اہروا میں قصبہ انتظامیہ کو چنوتی دیتے ہوئے،متنازع زمین سے آلو کی کھدائی کر لی،اور انتظامیہ  کوبھنک بھی نہیں لگی، ایس ڈی ایم کے سخت ہدایت کے باوجودآلو کی بیس بیگہ فصل کو زبردستی کھودلیا گیا،شہ زوروں کے ذریعہ کھودی گئی فصل کی قیمت کموبیش چار لاکھ روپیہ کا تخمینا بتایا جارہا  ہے،علاقائی لیکھ پال نے آلو کھود لئے جانے کی ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو تحریری شکایت دی تھی،سابق ایس ڈی ایم پی سی آریا کی طرف سے قانون گوہ ویرپال سنگھ کی رپورٹ پر 4 جنوری کو ایک رپورٹ پیش کی تھی کہ یہ26بیگہ زمین سرکاری دستاویزوں میں بنجر اور تالاب کے نام سے درج ہے۔

 اس کے باجود دبنگو نے زبردستی آلوکی فصل بوئی اور تیار ہو نے پر آلو کی فصل کو کھود کر نکال لیا،جس کی مارکیٹ میں قیمت کموبیش 4لاکھ روپیہ بتائی جارہی ہے،جبکہ اس متنازع زمین کو قرق کر کے سرکاری قبضہ میں دیدیا گیا تھا،قرق کی گئی 6بیگھہ زمین میں دبنگوں نے  چوری چھپے اس میں آلو کی فصل بودی تھی،اور بعد میں چوری چھپے آلو کی فصل کھود بھی لی،بقیہ زمین آلو کی فصل پر، غنڈوں نے انتظامیہ کو چیلینج کرتے ہوئے تقریبا ایک سو مزدوروں لگا کر آلو کی فصل کو زبردستی کھودلیا، اطلاع کے مطابق فصل کو شہ زوروں کے ذریعہ زبردستی آلو کھودنے کے سلسلے میں علاقائی لیکھ پال اور قانون گوہ نے مشترکہ رپورٹ ایس ڈی ایم کو دی۔

اسی کے ساتھ ساتھ دیہی باشندوں نے بھی قصبہ انتظامیہ کو بھی خفیہ طور پرمطلع کیا تھا، اس سب کے باوجود بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھنے  والے دبنگ لوگ آلو کی فصل کھودنے میں کامیاب ہو گئے،اس سلسلے میں، ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے بتایا کہ انہیں لوگوں کے ذریعہ فصل کو کھودنے کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں، اس سلسلے میں تحصیلدار کمل کمار سنگھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر جائیں اور کٹائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 ان لوگوں پر فصلیں کھودنے کا الزام ہے:
اس سلسلے میں قانون گوہ ویرپال سنگھ نے بتایا کہ گاؤں بسواہار کے رہائشی چنتامنی ولد رام بخش، ستیندر اور جتیندر ولد چنتامنی، پریم چند اور سینکڑوں مزدوروں کے ساتھ متنازع زمین کی فصل کو پانچ بجے کے قریب کھود لیا گیا ہے، جس کی اطلاع بروقت اعلی حکام کو دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad