تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

نامعلوم چوروں نے جویلرس کی دوکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کی چوری کو دیا انجام

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 15فروری 2020)دیوبند کی رپورٹنگ پولیس چوکی کھیڈا مغل میں دیر شب نامعلوم چوروں نے جویلرس کی دوکان کے تالے توڑ کر سونے چاندی کے زیورات سمیت ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کی نقد رقم کو چوری کر لیا۔متاثرہ جویلرس نے جمع کے روز پولیس چوکی پہنچ کر چوری کی تحریر پولیس کو دی۔اطلاع کے مطابق گاؤں کھیڑا مغل کے رہنے والے نریش کمار عرف چھوٹا کی گاؤں میں ہی جویلری کی دوکان ہے،جس میں وہ سونے چاندی کے زیورات کی مرمت کرنے اور فروخت کرنے کا کام کرتا ہے،نریش کے مطابق دیر رات قریب ایک بجے کے نامعلوم چوروں نے اسکی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں رکھی۔

 چاندی کی مورتی اور سونے چاندے کے زیورات کے علاوہ تجوری میں رکھے 1لاکھ دس ہزار روپے چوری کر لئے،ساتھ ہی دوکان میں لگی ایل ای ڈی اور سی سی کیمرے کا ڈی وی آر بھی چور اٹھا کر لے گئے،متاثرہ کے مطابق صبح پانچ بجے کے وقت اسے دوکان میں چوری کی اطلاع ملی،نریش کی تحریر پر پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تین لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے،پولیس کے مطابق چوری کا خلاصہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad