تازہ ترین

بدھ، 12 فروری، 2020

بھارت کی عوام مودی کی جملے بازی سے تنگ آچکی ہے ۔دہلی کی عوام نے فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دیا: نسیم انصاری

رپورٹ۔دانیال خان۔ (دیوبند ۔یو این اے نیوز 12فروری 2020)دیوبند مومن کانفرنس کے صدر و سول کورٹ دیوبند کے سینئر وکیل نسیم انصاری نے کہا کہ دہلی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عوام نی عاپ پارٹی میں اعتماد ظاہر کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام بی جے پی کی غیر آئینی پالیسیوں سے اب عاجز آ گئی ہے،ملک کے لوگ بی جے پی کی جملہ بازی اور جھوٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے کیونکہ نفرت کی سیاست زیادہ وقت تک نہیں چل سکتی اور اصل مدعوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،دہلی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی نفرت اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں عوام نے ووٹ کیا ہے،جس کے لئے وہ قابل مبارکباد ہیں۔نسیم انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ نفرت کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کر سکتا،

دہلی کی عوام نے ترقی کی راہ کو چنتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے،انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجری وال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی الیکشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نفرت پر ہمیشہ محبت کی جیت ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad