تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

دارالعلوم زکریا میں انجمن احمدیہ طلبہ صوبہ آسام کے ساسلانہ اختتامی اجلاس کا انعقاد

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز22فروری2020)دارالعلوم زکریا دیوبند کی دار الحدیث میں انجمن احمدیہ طلبہ صوبہ آسام کا سالانہ اختتامی اجلاس دو نشستوں میں منعقد ہوا - پہلی نشست: بعد نماز مغرب "تقاریر" کے عنوان سیمولانا مفتی شریف خان صاحب "مہتمم " جامعہ ھذا کی سرپرستی اور مولانا مفتی منتظر الحسن صاحب" استاذ حدیث" جامعہ ھذا کی صدارت میں ہوئی، جس میں طلبہ آسام نے عربی، بنگلہ، آسامی،اردو، انگریزی تقاریر اور عربی خطبہ پیش کیا - جس کی نظامت:مفتی اسعد اللہ "تکمیل افتاء "نے کی ہے - اور تحریک صدارت:مفتی فیضان "تکمیل افتاء " تائید صدارت:مولوی نور جمال "عربی ھفتم" تلاوت قرآن:مولوی اسعد اللہ "دورہ حدیث" نعت رسول:مولوی منیر الدین "درجہ پنجم"نے پیش کی- مقررین میں سے مولوی گلاب حسین، درجہ ششم نے"عربی" میں، مولوی عبد المناف،درجہ ھفتم نے" بنگلہ" میں، مولوی ریحان، دورہ حدیث نے "انگریزی" میں، مولوی بی این عمران، دورہ حدیث "اردو"میں، مولوی ضیاء الرحمن، دورہ حدیث نے "آسامی "میں تقریریں کی ہیں اورمولوی امداد الرحمن، عربی ھفتم نے "عربی خطبہ" پیش کیا۔

دوسری نشست: توثیق الایمان شعبہ مناظرہ بعنوان " علم غیب" بزبان "اردو" بعد نماز عشائ متصلاً - مولانا مفتی سمیع اللہ صاحب "شیخ الحدیث" جامعہ ھذا کی سرپرستی اور حضرت مولانا مفتی شریف خان "مہتمم" جامعہ ھذا کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس کی نظامت: مولوی ماموں الرشید "دورہ حدیث"نے کی ہے، تحریک صدارت:مولوی تاجل الدین "عربی پنجم" نے، تائید صدارت:مولوی نورجمال "درجہ پنجم" پیش کی - اور نشست کا آغاز:مولوی جابر حسین "دورہ حدیث" کی تلاوت اور رشید الحق "دورہ حدیث "کی نعمت سے ہوئی - اورمولوی زید "تکمیل ادب" نے مبحث کی وضاحت کی ارمولوی رقیب الاسلام "عربی ھفتم "نے شرائط مناظرہ پیش کیا - علمائے دیوبندیت کی ترجمانی مفتی رفیق الاسلام "تکمیل افتاء " نے جبکہ علمائے بریلویت کی ترجمانی مولوی صابر علی "دورہ حدیث" نے کی ہیں - علمائے دیوبندیت کے مناظرین میں مولوی عبد الصمد "تکمیل ادب" مولوی ضیاء الحق "دورہ حدیث"مولوی عبد الحلیم "دورہ حدیث" مولوی عبد المناف "عربی ھفتم" جبکہ علمائے بریلویت کے مناظرین میں مولوی سیف الدین "دورہ حدیث"مولوی مصباح الرحمن "دورہ حدیث"رضوان الکریم" عربی ھفتم"مولوی سعید احمد "عربی ششم " رہیں۔

 مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر احسان خان رکن شوری دارالعلوم زکریا، مولانا مفتی ذاکر " استاذ دارالعلوم دیوبند" مولانا مفتی سلیمان "شیخ الھند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند" مولانا مفتی اسد اللہ" معین مفتی دار العلوم دیوبند" الحاج نظر الاسلام" انجینئر دارالعلوم دیوبند، مولانا مفتی عین الحق " استاذ شعبہ افتاء اشرفیہ "اور حکمیت کا فریضہ مولانا مفتی کفیل احمد معین مدرس دار العلوم دیوبند نے انجام دیا - نشست اول کے اختتام پر صدر اجلاس نے طلبہ آسام کے شاندار پروگرام پر مبارکباد پیش کیا اور اپنے نصائح عالیہ سے نوازا ہیں - حکم مستحکم نے فریقین کی بالخصوص اردو زبان میں شاندار تیاری اور نظم نسق کے ساتھ پروگرام کی سوفیصدی کامیابی پر استقبالیہ کمیٹی مع اراکین انجمن سبھی کو مبارک باد پیش کیا اور دیوبندیت بریلویت کے مابین کن کن عناوین میں عام طور پر مناظرہ ہوتا ہے مختصر خاکہ پیش کرتے"علم غیب" کے موضوع پر فریقین کے دعوی پر روشنی ڈالی اور بریلویت کے دلائل کے مآخذ کی طرف بھی اشارہ کیا - انجمن کے صدر مولانا افاض الدین استاذ حدیث جامعہ ھذا اور نائب صدر مولانا مفتی رشید استاذ ادب جامعہ ھذا اور مولانا قاری فرخ عظیم قاسمی استاذ جامعہ ھذا نگران انتظامی امور جلسہ نے انجمن کے سرپرست اعلیٰ مولانا شریف خان اور سرپرست مولانا مفتی سمیع اللہ کی سرپرستیوں پر بے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انجمن کی جانب سے انہیں شال اڑھاکر اعزاز سے نوازا۔

 صدر اجلاس نے بھی اپنے مختصر خطاب میں طلبہ کی تیاریوں پر بے انتہاء خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انعامات سے فریقین کی حوصلہ افزائی کی اور مناظرہ میں فریق مخالف کو خاموش کرنے، مات دینے کے نکات پر اکابرین کے طرز تکلم اور واقعات مناظرہ کو سامنے رکھ کر روشنی ڈالی - ناظم اعلیٰ انجمن ھذا مولوی عبد الصبور نے تقریباً دوسو پچیس طلبہ آسام کونیز دیگر صوبوں سے انجمن ھذا کے ساتھ شروع سال سے اختتام تک منسلک رہنے والے طلبہ کو بھی انجمن کی طرف سے کتابی شکل میں گرانقدر انعامات سے نوازا،جن انعامات کو طلبہ نے سرپرست جلسہ، صدرِ جلسہ، حافظ عرفان، مفتی کفیل ودیگر اساتذہ کرام کے ہاتھوں سے حاصل کیا، تقسیم انعامات کے دوران ایک بڑی تعداد مستحق انعام ہونے کی خوشی میں مولانا شریف خان صاحب مہتمم جامعہ ھذا نے گرانقدر نقدی انعام سے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی -مولانا سمیع اللہ نے بھی اپنے مختصر خطاب میں طلبہ کو حالت حاضرہ پر مشتمل نصیحتوں سے نوازا، اور اجلاس عام استقبالیہ کمیٹی کے صدر مولوی عمران "دورہ حدیث" خازن، نائب خازن،مولوی شفیق،مولوی انیس الرحمن،حافظ طارق رپوٹر، حافظ منظور منتظم مہمانان اور دیگر تمام اراکین انجمن احمدیہ کے حسن انتظام اور مولانا سمیع اللہ کی دعا پو جلسہ اپنیاختتام کو پہونچا - مہمانان خصوصی میں جامعہ کے اساتذہ میں سیمولانا زاھد، مولانا نعمان، مولانا مفتی ارشد، مولانا طارق، قاری جمل اور متعلم دارالعلوم نواسا صدر انجمن حافظ سلیم بھی موجود رہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad