10 محرم امن و آشتی کے ساتھ منایا گیا،
مین پوری:ثاقب انور(یو این اے نیوز 7جولائی 2025)
مددگار فاؤنڈیشن مین پوری کے عہدیداروں و ذ مہ دروں نے 10 محرم کو نکالے گئے تعزیہ جلوس کا استقبال کیا،تعزیہ کی نقاشی پر مدد گار فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے انکا خصوصی استقبال کر کے اعزاز سے نوازا ۔ محمود نگر اور قلعہ بجریا ۔گولہ بازار مدار دروازہ کے تعزیہ جلوس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی گئی۔
یہ پروگرام پچھلے کئی سالوں سے مسلسل جاری ہے۔ فاؤنڈیشن کے عہدیدار ہرسال عا شور ے کے دن نظروں نیاز کا بھی اہتمام کراتا ہے ۔ تعزیہ کے جلوس میں سبھی شرکاء کے لئے شربت پانی ودیگر کھانے پینے کی اشیاء کا اہتمام کراتا ارہا ہے۔
تعزیہ کے جلوس میں سبھی مذا ہب کے لوگوں کی شرکت سے اس پروگرام میں خوبصورتی اور بھائی چارے گی میں چار چاند لگ جاتے ہیں ۔،علمدا روں ،اور تعزیہ دا روں اور کرتب بازی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سبھی کو پگڑی پہنا کر حوصلھ افزائی کرتا ارھا ہے۔
پروگرام کی صدارت ثاقب انور چشتی نے کی، نائب صدر محمد صابی، گلفام صدیقی، ہاشم انصاری محمد عامر، نہال وارثی فاروق، مرشد، و غیرہ موجود تھے، ثاقب انور
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں