دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 15فروری 2020)ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں طلبائے ضلع شاملی کی انجمن اللجنۃالعلمیہ کا اختتامی اجلاس احاطہئ مولسری میں منعقد ہوا۔ تحریک صدارت مولوی عبداللہ تھانوی پیش کی۔ تائیدِ صدارت مولوی اشرف بھیسانوی نے کی۔اجلاس کی سرپرستی مولانا سید راشد مبلغ دارالعلوم دیوبند اورصدارت مولانا محمد توقیر استاذ شعبہئ انگریزی زبان و ادب نے کی۔ مہمان ذی وقار کے طور پر مفتی مزمل مظفرنگری، مفتی بدایونی، مولانا توحید بجنوری، قاری فاروق شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز مولوی حسین کی تلاوت قرآن کریم اورمحمد اکرام بھیسانوی کی نعت پاک سے ہوا۔ابتدائی تقریر مولوی حذیفہ اور مولوی عبدالرحمن نے کی۔
نظامت مولوی عمیر فتحپوری نے کی۔صدر انجمن مولوی گلفام کیرانوی نے رپورٹ پیش کی۔مولوی معروف کیرانوی، تفصیل انعام مولوی عبدالقادر اور مولوی عبدالقدوس نے تمہیدی خطبہ پیش کیا۔اس موقع پر مولانا راشد نے کہا انجمن بھی نصاب تعلیم کا ہی حصہ ہوتی ہے۔انجمن کے ذریعہ طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔یہی میدان ہے جہاں طلبہ کی تحریر وتقریر اور بیان وخطاب کے لحاظ سے کردار سازی ہوتی ہے۔استاذ دارالعلوم دیوبند مولانامحمد توقیر نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ طالب علمانہ زندگی میں انجمن کے پروگرام کو لازمی طور پر اہمیت دیں،اس میں لازمی شرکت کریں،انجمن کے تحت نکلنے والے پرچے میں لکھنے کا اہتمام کریں۔
دارالعلوم فاروقیہ کے ناظم مولانا رحمت اللہ نور نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں زبان وادب پر توجہ دینے کی نصیحت کی اور کہاکہ تحریروتقریر کی مشق کو خارج نصاب سمجھنے کے بجائے آپ درسیات کا اہم جز سمجھیں اور اس پر بھی توجہ دیں۔اجلاس میں محمد احمد تھانوی، مولوی فیاض کشمیری مولوی مکرم، مولوی زبیر تھانوی، قاری مزمل تھانوی، مولوی اجمل وغیرہ موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں