١.دعا کا اہتمام کریں اور اللہ سےکامیابی طلب کریں، اس کی تائید کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا.
٢.. چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی شکل میں اجتماعیت کے ساتھ آئیں اور اپنے امیر کی اطاعت کریں.
٣. برادران وطن کو ساتھ رکھیں اور باہمی اشتراک و تعاون کا ثبوت دیں.
٤.. گاڑیاں میدان کربلا سے دور مختلف علاقوں میں پارک کریں تاکہ نظم و ضبط میں آسانی ہو.
٥.. صرف ترنگا ہاتھ میں لہرائیں، کوئی دوسرا جھنڈا نہ ہو.
٦.. مناسب نعرے لگائیں اور کوئی اشتعال انگیز نعرہ ہرگز نہ لگائیں.
٧.. اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ دیں، لوگوں کو سہولت پہونچائیں، زحمت کا سبب نہ بنیں.
٨.. ٹریفک جام نہ کریں، ہوسکتا ہےکوئی مریض، کوئی شدید ضرورت مند ہو.
٩.. ہاتھوں میں تختیاں، بینر اور پلے کارڈز ہوں تاکہ آپ کے مطالبات نمایاں ہوسکیں.
١٠.. ڈایس سے دی جانے والی ہدایات کا خیال رکھیں اور ان پر عمل کریں.
١١... پریس والے پوچھیں تو صاف کہدیں کہ شہریت ترمیمی قانون آئین کی دفعہ چودہ سے ٹکراتا ہے جو برابری کا حق دیتی ہے. این آر سی کے ذریعے باشندگان ملک کی شہریت مشکوک بنانے کا وسیع پیمانے پر منصوبہ ہے، اس لیے ہم مخالف ہیں.
١٢... دن بھرکا پروگرام ہے اس لیے دانا بھیلی ساتھ لے کر آئیں.
١٣.. بزرگوں کا خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں.
١٤.. لڑائی لمبی ہے، اس لیے بار بار دھرنا پردرشن کیلئے تیار رہیں.
١٥.. قومی اور اجتماعی کاموں کیلئے قربانی دینے کا فیصلہ کریں اور غفلت نہ برتیں.
١٦.. مشترک پروگرام ہے، سب کا خیال رکھیں اور کسی طرح کی عصبیت کا مظاہرہ نہ کریں.
١٧.. عوام میں بیداری پیدا کرتے رہیں اور سرکار کی بدنیتی سے آگاہ کرتے رہیں.
١٨.. غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، غنڈہ گردی، استحصال اور سرکاری خزانے کی لوٹ جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کریں اور حکومت کی سازش کو ناکام بنائیں.
١٩.. پروگرام کے اختتام پر پرامن طریقے سے واپسی کریں اور راستے میں آنے جانے والوں کو تکلیف نہ دیں.
٢٠.. حوصلہ کبھی نہ ہاریں اور اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں....
حسبنا الله ونعم الوكيل، نعم المولى ونعم النصير
اللہ ہمارے لیےکافی ہے، کتنا بہترین وہ کارساز ہے اور کتنا عمدہ وہ مددگار ہے.
اس کا ورد مسلسل کرتے رہیں، اللہ ہی حالات بدلتا ہے.
طاہر مدنی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں