تازہ ترین

منگل، 21 جنوری، 2020

جونپور :جلد شروع ہوگی صبرحد گاؤں میں مفت ایمبولینس سروس: شہنواز عالم

جونپور ۔(یو این اے نیوز 20جنو جنوری 2020)ہمارا مقصد غریبوں مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کی ہر طرح امداد کرنا اور اسکے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں اور انشاءاللہ ہمیشہ کرتا رہونگا۔ 

یہ باتیں شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں کی رہائشی نوجوان لیڈر اور سماجی کارکن آئی آر ایس فاؤنڈیشن کے صدر شہنواز عالم صبرحدی نے دارالقرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ صبرحد کے سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی سے ایک خاص ملاقات کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی حالات کیلئے جلد ہی صبرحد گاؤں سے ایک مفت ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی تاکہ گاؤں دیہات کے مریضوں کو اسپتال جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسکے علاوہ آئندہ تعلیمی سال میں معاشی کمزوری کے سبب تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کی نشاندھی کر انہیں معیاری تعلیم دینے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہنواز عالم صبرحدی ایک فعال سماجی کارکن ہیں جنہیں گزشتہ ماہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرکئی دنوں تک حراست میں رکھا تھا جس کے بعد جونپور کی ایک عدالت نے موصوف کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad