نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 20جنوری 2020) دلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے عور تیں احتجاج کر رہی ہیں ۔جسکی وجہ سے ، کلندی کنج شاہین باغ روڈ کا کچھ حصہ بند ہے۔ اس راستے کو چالو کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
عرجی میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے 14 جنوری کو اس راستے میں ٹریفک کی رکاوٹوں پر فوری فیصلہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ احتجاج ، احتجاجی جگہ یا ٹریفک سے نمٹنے کے بارے میں کوئی حکم نہیں دے گا کیونکہ ایسی صورت میں اس سے نپٹنے کے لئے پولیس کے اختیار پر منحصر ہے۔ وکیل اور سماجی کارکن امیت ساہنی نے سپریم کورٹ میں خصوصی طورپر عرضی داخل کرکے شاہین باغ کی صورتحال کا معائنہ کرنے کو کہا ہے ۔ ساہنی نے کہا کہ شاہین باغ میں ہونے والے مظاہروں نے دوسرے بہت سارے مقامات پر بھی اسی طرح کے مظاہروں جنم دیا ہے اور اس طرح کا سلسلہ جاری رکھنا ایک برے چلن کو رواج دینا ہوگا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کالندی گنج کا راستہ بہت اہم ہے کیونکہ وہ دہلی کو ہریانہ کے فرید آباد اور اتر پردیش کے نوئیڈا سے جوڑتا ہے۔ اس راستے کو استعمال کرنے والے افراد کو بہت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔ علاقے کے تاجروں نے دکانیں بند کر رکھی ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں