تازہ ترین

منگل، 5 دسمبر، 2017

کھیل کود سے ذہنی صلاحیتیں بدستور ترقی کرتی رہتی ہیں :ممبر اسمبلی


کھیل کود سے ذہنی صلاحیتیں بدستور ترقی کرتی رہتی ہیں :ممبر اسمبلی

بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمدذاکر(یواین اےنیوز5دسمبر2017) کھیلوں سے طلباء وطالبات کو اپنی خفیہ صلاحیتوں کو ظاہر کر نے کا موقعہ ملتا ہے ،کھیل کود میں طلباء وطالبات کی شمولیت سے وہ مقامی کھلاڑی بن جاتا ہے ،اور ایک نہ ایک دن قومی سطح پر اپنا اور علاقے کا نام روشن کر سکتا ہے،مذکورہ خیالات علاقائی ممبر اسمبلی رام نریش اگنی ہوتری نے نیشنل پی،جی، کالج کے صحن میں منعقد پرشدي اسکولوں کی بلاک سطح کا کھیل کود مقابلہ کے آغاز کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر اظہارکئے،انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں حصہ لینے سے شرکاء کا جسم تو مضبوط مستحکم تو بنتاہی ہے،ساتھ ہی ساتھ ان کی ذہنی صلا حیتوں میں بھی بہتری آتی ہے ،اس سے قبل مہمان خصوصینے پروگرام پیش کر رہے بچوں کو سلامی دی، اور امنو سالامتی کی علامت کبوترو ں کو اڑایا،پروگرام کی صدارت کر رہے اونیندر تومر نے اساتذہ اور طلباء کو مقابلہ میں شفافیت برتنے اور امتیازی سلوک نہ کرنے کا حلف دلایا ،طالب علموں نے سرسوتی وندناپیش کیا، اور اسقبالیہ ایک گانا گایا،پروگرام میں سطحی تعلیمی افسر سرویش یادو، جے پی پال، راکیش چترویدی، پرمود یادو، آلوک شاکیہ، عمران خاں، پرسون پانڈے، گووند پانڈے، محمد شمیم، راجیو گپتا، انل کمار، ونے اگنی ہوتری، اجے شرما، ابھیشیک گپتا، انوراگ پانڈے، عشرت علی، اروند سکسینہ،، ابھے یادو، پریتی، استیندر گپتا، گایتری دیوی، مکیش اگنی ہوتری وغیرہ موجود رہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad