تازہ ترین

منگل، 5 دسمبر، 2017

عوامی شکایات کے ازالہ کرنے میں جو بھی لاپرواہی برتیگا اس کوخمیازہ بھگتنا پڑے گا.ڈی،ایم


عوامی شکایات کے ازالہ کرنے میں جو بھی لاپرواہی برتیگا اس کوخمیازہ بھگتنا پڑے گا.ڈی،ایم

مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز5دسمبر2017)پٹوں کی پیمائش کے باوجود 02۔02 بار دخل نامہ دینے کے باوجود کچھ لوگوں کی طرف سے پٹوں پر غیر مجاز قبضہ کیا گیا ہے، ایسے لوگوں کی نشاندہی کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے،10 ؍سال سے زیادہ پٹوں کو نشان زدہ کر کے اورمہم چلا کرسنکمڑی کیا جائے، اس کام میں لیکھ پال، قانون گوہ کوتاہی نہ برتیں، بلکہ ترجیحات کی بنیاد پر 10 ؍سال پورے کئے گئے پٹوں کو سوفیصد سنک مڑیں کا اعلان کریں ،افسر ان یومِ تحصیل پر حاصل شدہ شکایات کا مقررہ وقت میں معیار کے ساتھ ازالہ،ہونا ،یقینی بنائیں اور خود مطمئن ہونے کے بعد ہی وضاحت بھیجیں. عوامی شکایات کے ازالہ کرنے میں جو بھی لاپرواہی برتیگا اس کوخمیازہ بھگتنا پڑے گا.مذکورہ ہدایات ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے تمام یومِ حل کے موقع پر تحصیل گھرور میں عوامی شکایت سننے کے بعد حکام کو دیے. انہوں نے کہا کہ افسران اس دن کی اہمیت کو سمجھیں، اور ذاتی ذمہ داری سمجھ کر حاصل شکایات کا ازالہ مقرر مدت میں کرنا یقینی بنائیں. فریادی سے بات کریں، اگر ضروری ہو تو موقع پر جاکر صورتحال دیکھیں تبھی مسئلہ حل کریں. شکایت کنندہ کے مطمئن ہو نیکے بعد ہی شکایت کا ازالہ تصور کیا جائے گا،آج منعقد کل یومِ حل کے موقع پر تحصیل گھرور کے دور دراز دیہی حلقوں سے آئے 23 فریادیوں نے اپنے شکایتی عرضیوں میں ازالہ کیلئے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیں، جس سے 04 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ایس. نے پولیس سے متعلق اور اہم ترقی افسر وجے کمار گپتا نے ترقیات سے متعلق شکایات کو سنا. اس موقع پر صحت افسر ڈاکٹر اروند کمار گپتا، نائب ضلع مجسٹریٹ گھرور دویندر کمار، سمیت متعلق افسران وغیرہ موجود رہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad