سیتامڑھی. رپورٹ محمد صدرعالم نعمانی
(یو این اے نیوز 5دسمبر 2017)
بہار مدرسہ ٹیچرس یونین سیتامڑھی کے سکریٹری و صدارتی ایواڑد یافتہ اشرف علی استاذ مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی نے ضلع ایجوکیشن افسرکو ایک درخواست دیکر مطالبہ کیا ہے کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے ملحق 205اور609زمرے کے مدارس کے طلباء وطالبات کے درمیان مڈڈے میل منصوبہ کے تحت دن کا کھانا. پڑھنے کے لئے مفت کتابیں. پوشاک اور وظیفہ کا فاعدہ دینے کو یقینی بنایاجائے. اشرف علی نے اپنی عرضداشت میں تحریر کیا ہے کہ مڈڈے میل منصوبہ بہار پٹنہ کے ڈائرکٹر کے مکتوب نمبر 1309بتاریخ06,08,2016اور مکتوب نمبر 2217بتاریخ23,12,2016کے ذریعہ 205اور609زمرے کے مدارس میں مڈڈے میل منصوبہ شروع کر نے کا حکم جاری کیا گیا تھا. لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا. جوکہ بہت ہی افسوسناک ہے. انہوں نے ایک بار پھر ڈائرکٹر کے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے ضلع ایجوکیشن افسر سے مطالبہ کیا ہے سیتامڑھی ضلع کے 205,اور609زمرے کے مدارس کے اندر بلاتاخیر مڈڈے میل اور سرکار سے ملنے والا دیگر فائدوں کو جلد سے جلد نافذ کیا جائے. تاکہ ان مدرسوں کے طلبہ وطالبات کو بھی وظیفہ کی رقم. پوشاک ودیگر فائدے مل سکے.نہیں تو سیتامڑھی میں وزیر اعلی نتیش کمار 13دسمبر کو آرہے ہیں انہیں اس سلسلے میں مدارس کے ذمہ دار ان کے ذریعہ میمورنڈم سونپ کر انہیں اس سلسلے میں جانکاری دی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں