ڈمپل یادو کا بھو گاؤں میں پرجوش استقبال، پی ڈی اے کو مضبوط کرنے اور 2027 انتخابات کی تیاری کی اپیل
مین پوری: حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 8مئی2025) مین پوری کی ممبر پارلیمنٹ اور سماج وادی پارٹی کی رہنما ڈمپل یادو نے اپنے انتخابی حلقے کے دورے کے دوران بھو گاؤں کے مہارانی اونتی بائی لودھی انٹر کالج میں کارکنان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کالج کی سرپرست کرشنا داس لودھی کی عیادت کی، جو طویل عرصے سے علیل ہیں۔ ڈمپل یادو نے کارکنان سے متحد رہنے اور 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں جُٹ جانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کا مشن 2027 پی ڈی اے (پچھڑا، دلت، ایلپس) کو مضبوط کرنا ہے اور اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔ اس موقع پر کرشنا داس لودھی، گوپال داس لودھی اور بابا رام اوتار نے ڈمپل یادو کا بابا بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ اور شال پیش کر کے پرجوش استقبال کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں