تازہ ترین

جمعہ، 9 مئی، 2025

45 ہزار شائقین مایوس، لکھنؤ آئی پی ایل میچ منسوخ

45 ہزار شائقین مایوس، لکھنؤ آئی پی ایل میچ منسوخ 
لکھنؤ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 9مئی 2025)
لکھنؤ، 9 مئی 2025 بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث لکھنؤ میں آج شیڈول آئی پی ایل میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 


ایکانا اسٹیڈیم میں آج شام ساڑھے سات بجے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔

معلوم رہے تقریباً 45 ہزار شائقین نے اس میچ کے لیے ٹکٹ خریدے تھے۔ ذرائع کے مطابق، اب ٹکٹوں کی رقم آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے واپس کی جائے گی۔

بی سی سی آئی کا فیصلہ
ایل ایس جی اور آر سی بی کے میچ کے علاوہ، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے تمام میچز ملتوی کر دیے ہیں۔

 تاہم، نئی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ابھی 12 لیگ میچز باقی ہیں، جبکہ فائنل 25 مئی کو ہونا طے تھا۔

مزید تفصیلات کے لیے بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad