عظیم الشان آعظم گڑھ سرسال کپ کی شروعات آج
سرسال کپ تاریخی ٹورنا منٹ ہوگا:مرزاتابش
آعظم گڑھ (یواین اے نیوز 11دسمبر 2022)عظیم الشان آعظم گڑھ سرسال کپ کا آغاز موضع سرسال میں آئندہ 12 دسمبر سے ہونے جا رہا ہے۔جس میں ضلع اعظم گڑھ کے علاوہ دیش پردیش کی ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھاری بھیڑ اکٹھا ہونے کے امکان ہیں۔ٹورنا منٹ کے میڈیا انچارج مرزا تابش نے میڈیا کوبتایا کہ یہ ٹورنامنٹ اوپن ہے اور تمام عمر اور علاقے کے کھلاڑی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس بار سرسال کپ میں آعظم گڑھ کے پچاس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔سرسال کپ کے مینیجر مرزا سرفراز بیگ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دیش پردیش سے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک بڑی رقم د ی جائے گی۔
فرسٹ پرائز ایک لاکھ گیارہ ہزارایک سو گیارہ ( 111111 ) اور سیکنڈ پرائز پچپن ہزار پانچ سو پچپن ( 55555 ) ،مین آف دی میچ گیارہ ہزار ایک سو گیارہ (11111 ) [ یہ رقم بڑھا کر بائیس ہزار ( 22222 ) تک کی جا سکتی ے ]. منتظمین کی طرف سے کہا گیا کہ مین آف دی میچ کی رقم ہم بائیس ہزار کر سکتے ہیں،لیکن ابھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرزا تابش نے بتایا کہ سرسال کپ الفلاح فاؤنڈیشن کو اس کی لگاتار خدمات کو دیکھتے ہوئےایوارڈ سے نوازے گی۔مرزا تابش اور مرزا سرفراز نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ تاریخی ہوگا۔
اس موقع پر منیجر مرزا سرفراز،میڈیا انچارج مرزاتابش،صدر مرزاعتیق،خزانچی اور بہترین امپائر مرزا ذیشان،مشیر پردیپ سنگھ مینہ نگراور امپائر ماجد خان دیگر نے تمام لوگوں سے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اپیل کی۔الفلاح فائونڈیشن نے ٹورنامنٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں