اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کیا مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی جونپور کا دورہ
جونپور (یو این اے نیوز 10دسمبر 2022)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع چوکیہ گورینی واقع مدرسہ عربیہ ریاض العلوم کا دورہ تعلیمی بورڈ اتر پردیش کے متحرک چیئر مین جناب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کیا۔ آج 10 دسمبر عصر کے وقت مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی کے کیمپس میں اپنے قافلے کے ساتھ تشریف لائے۔ جہاں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرحیم صاحب اور مدرسہ کے اساتذہ کرام نے ان کا استقبال کیا ۔
چیئرمین مدرسہ تعلیمی بورڈ اترپردیش نے مدرسہ کا معائنہ کیا مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقات کی مدرسہ کے استاذ احمد نسیم نے چیئرمین کو مدرسہ کی لائبریری کا دیدار کرایا انہوں نے لائبریری کو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا ،وقت کی قلت ہونے کی وجہ سے انہوں کہا آئند پھر آؤنگا اور دو سے تین گھنٹے کا وقت مدرسے کو دونگا، اس موقع پر یو این اے کے نمائندہ نے مدرسہ کے استاذ مولانا محمد احمد سے بات کی انہوں نے کہا چیئرمین صاحب نے مدرسہ کی لائبریری اور اسکے کیمپس میں لگے پھول پودوں اور اسکی صاف صفائی و ستھرائی کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ۔دوبارہ بہت جلد ایک بار پھر مدرسہ آنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
معلوم رہے ابھی کچھ دن پہلے اتر پردیش کے سبھی چھوٹے بڑے مدارس کا سروے اتر پردیش حکومت کے تحت کرایا گیا ۔سروے کولیکر ڈاکٹر جاوید نے واضح کیا کہ غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے سے ان کی قانونی حیثیت یا غیر قانونی ہونے کے حقائق سامنے نہیں آئیں گے۔ یہ سروے اصلی یا نقلی مدارس کی شناخت کے لیے کیا گیا ہے، لیکن تعلیمی معیار اور تعلیمی مراکزکے طورپر ان کی تعداد، ان کے انتظامات وغیرہ کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کا کسی بھی طرح سے، کسی بھی قسم کی جانچ سے دوردورتک کوئی تعلق نہیں ہے۔اس موقع پر حافظ وسیم احمد حلیمی۔مولانا احمد نسیم حلیمی ۔مولانا محمد احمد صاحب حلیمی حافظ خورشید صاحب کے علاوہ مدرسہ کے کئی اور اساتذہ موجود رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں