تازہ ترین

منگل، 13 دسمبر، 2022

ہیرا گروپ نے سرمایہ کاروں کے لیے 641 کروڑ روپے کی ملکیت سپریم کورٹ میں جمع کی!

ہیرا گروپ نے سرمایہ کاروں کے لیے 641 کروڑ روپے کی ملکیت سپریم کورٹ میں جمع کی!

سچ تو بالآخر سچ ہی ہوتا ہے، عدالت کے تئیں اعتماد مزید مضبوط ہوا: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی (یو این اے نیوز 13دسمبر 2022) ہیرا گروپ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے 641 کروڑ کی ملکیت سپریم کورٹ میں لفافہ بند کر کے جمع کر دیا ہے۔ دراصل ہیرا گروپ کے کاروبار کو سپریم کورٹ نے قانونی بتایا ہے اور ہائی پروفائل کاروباری گروپ کی ملکیت کے سلسلے میں ای ڈی کی قرقی کو ہٹا دیا ہے۔


 اس عمل کو ہیرا گروپ کی بانی ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے انصاف قائم کرنے والا قدم ٹھہرایا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ ’’سچ تو بالآخر سچ ہی ہوتا ہے۔ عدالتی فیصلے سے اس کے تئیں اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ 5 دسمبر کو ایک تاریخی فیصلہ میں عدالت نے دعویداروں کے سرٹیفکیشن کے بعد ان کے دعووں کو نمٹانے کے لیے گروپ کی ملکیتوں کا تشخیص کرنے کا راستہ ہموار کیا۔ اس سلسلے میں عرضی دہندہ تلنگانہ حکومت نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔ بہرحال، اس فیصلہ پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ’’یہ سچ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، آخر کار ہم صحیح ثابت ہوئے ہیں اور انصاف کی جیت ہوئی۔‘‘


واضح رہے کہ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ہیرا گروپ کے خلاف 2018 میں پاس ڈکری کو چیلنج نہیں دیا جا سکتا تھا کیونکہ سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ ای ڈی کی حراست میں تھیں۔ تلنگانہ حکومت نے عرضی داخل کی تھی کہ گاہکوں کے دعووں کو نمٹانے کے لیے ہیرا گروپ کے ذریعہ شناخت کی گئی ملکیت 300 ایکڑ کے غیر محدود شدہ علاقہ میں تھی۔ حالانکہ ہیرا گروپ نے تقریباً 7 ایکڑ (تقریباً 31000 اسکوائر گز) کا دعویٰ کیا تھا۔ عرضی دہندہ نے ریونیو ریکارڈ کے ساتھ علاقے کا منصوبہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے تب ریونیو افسران کو اس عمل میں مدد کرنے کی ہدایت دی تھی۔


عرضی دہندہ نے عزت مآب عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ای ڈی نے ایک بورڈ لگانے اور خریداروں کے لیے درخواست طلب کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کی تھی۔ لیکن کورٹ نے کہا کہ ای ڈی نے حکم کے مطابق بورڈ لگانے کے لیے ہی ایف آئی آر شروع کی۔ عدالت کے حکم میں واضح طور سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی ایف آئی آر پر روک ہے۔


کمپنی کی طرف سے ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ ان کے دعووں کو جلد پورا کیا جائے گا۔ ملکیت سبھی دعووں کو پورا کرنے کے لیے کافی تھی کیونکہ ملکیت کی شناخت اور تشخیص پہلے ہی ہو چکی تھی۔ اب جبکہ عدالت نے ملکیتوں پر منظوری دے دی ہے، ہیرا گروپ نے سبھی مصدقہ دعووں کے لیے دو ماہ کے اندر سبھی دعووں کو نمٹانے کے لیے ایک وقت معین کیا ہے، بشرطیکہ ملکیتوں کی وصولی کی گئی ہو۔ وزارت داخلہ کی جانچ ایجنسی ایس ایف آئی او کی نگرانی میں سرمایہ کاروں کے دعووں کی تصدیق کا کام چل رہا ہے۔ سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ’’میرے لیے سرمایہ کاروں کا بھروسہ ہی اصلی ہیرا ہے۔ اور یہ سچ کے سوا کچھ بھی نہیں۔‘‘


ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرا گروپ بغیر سودی کاروبار کے ماڈل کو اختیار کرتا ہے اور اہم ملکیتوں کو پیش کرنے کا قدم اپنے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور بھروسہ بنائے رکھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’سبھی حقیقی سرمایہ کار ہیرا گروپ کنبہ کا حصہ ہیں اور اس کی تاریخی کاروباری سفر کا حصہ بنے رہیں گے۔‘‘


کمپنی اور سرماہی کاروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے طویل قانونی لڑائی لڑتے ہوئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کمپنیوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور کمپنی کسی بھی کاروباری چیلنجز سے کمپنی کے وقار، سرمایہ کاروں کا اعتماد اور بھروسہ واپس پانے کے لیے قانون کی مدد لے سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad