جونپور نیوز:مشتبہ حالات میں ایک شخص کی موت
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 13دسمبر 2022) تھانہ کھیتا سرائے حلقہ کے کھدولی گاؤں میں پیر کی صبح مشتبہ حالات میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر لاش کی آخری رسومات ادا کردی۔
بتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے ہریندر (50) نے گھر میں کچھ کھایا تھا۔ حالت خراب ہونے پر لواحقین سوندھی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے گئے۔ جہاں علاج کے دوران ہریندر کی موت ہو گئی۔
لواحقین لاش اپنے گھر لے گئے۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر یجویند کمار سنگھ نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں