تازہ ترین

منگل، 13 دسمبر، 2022

محمد حسن پی جی کالج جونپور خواتین کرکٹ ٹیم نے غازی پور کو بڑے فرق سے شکست دے دی

محمد حسن پی جی کالج جونپور خواتین کرکٹ ٹیم نے غازی پور کو بڑے فرق سے شکست دے دی

جونپور۔(یو این اے نیوز 13دسمبر 2022)
 غازی پور- پروانچل یونیورسٹی کے بیچ انٹر کالج ویمن کرکٹ چمپئن شپ غازی پور میں کھیلی گئی  جس میں فائنل میچ محمد حسن پی جی کالج جونپور بمقابلہ سوامی سہجانند پی جی کالج غازی پور کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمد حسن پی جی کالج کے خواتین ٹیم کی کپتان سبانہ رشید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حسن کی ٹیم کی بلے باز سپریا نے 29 گیندوں میں 49 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں دوسرے طرف سے بننا نے 24 گیندوں پر 38 رنز بنائے، دونوں بلے بازوں کی شراکت سے اسکور 10 اوورز میں 116 رنز تک پہنچا۔


 سامنے کی ٹیم کو 117 رن کا ہدف دیا، سوامی سہجانند پی جی کالج، غازی پور کی ٹیم بیٹنگ کے لیے اتری اور 10 اوورز میں صرف 38 رنز بنا سکی، جس میں سپریا نے محمد حسن کی ٹیم کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دو اوورز میں پانچ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

مین آف دی میچ بھی بنی ، اس کے بعد محمد حسن پی جی کالج کی ٹیم 2022 کی اس چیمپئن شپ میں بڑے مارجن سے فاتح قرار پائی۔ اس جیت کو لیکر کالج کے مینیجر عبد القادر نے کہا لڑکیاں ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آگے بڑھنا ہوگا۔

 وہیں پر  ٹیم کی اس کارکردگی پر کالج کے اسپورٹس کوچ محمد شفیق عرف کرمانی نے مقابلے کے مقام پر خوشی کا اظہار کیا اور جیت کے بارے میں بتایا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad