تازہ ترین

بدھ، 9 نومبر، 2022

جونپور کی سئی ندی میں 14سالہ لڑکے کی ڈوب کر موت ،مچا کہرام

جونپور کی سئی ندی میں 14سالہ لڑکے کی ڈوب کر موت ،مچا کہرام 

جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یواین اے نیوز 9نومبر 2022)  سکرارا حلقہ کے درگا پار گاؤں کے قریب سئی ندی میں منگل کے روز نہاتے ہوئے  14 سالہ لڑکے کی  ڈوبنے سے موت ہوگئی۔حادثے کی  اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے  دو گھنٹے کی کڑی  مشقت کے بعد جال کی مدد سے لاش کو باہر نکالا۔  اس کے بعد اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔



 کارتک پورنیما پر، درگاپار گاؤں کے لوگ گاؤں سے گزرنے والی سئی ندی کے گھاٹ پر نہانے گئے تھے۔  اسی گاؤں کے رہنے والے یش پاٹھک (14) ولد کنور پاٹھک بھی لوگوں کے ساتھ ندی پر پہنچے اور نہاتے وقت وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔پولیس کو اطلاع دینے کے بعد گاؤں والوں نے جال بچھا کر تلاش شروع کی۔  ایس ایچ او وویک تیواری بھی موقع پر اپنے ہمراہیوں کے ساتھ پہنچ گئے۔  


دو گھنٹے کی کڑی مشقت کے بعد گاؤں کے ایک بہادر نوجوان نے گہرے پانی میں تیر کر لڑکے کو باہر نکالا۔  اسے تشویشناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  


موت کی خبر پر گھر میں کہرام مچ گیا۔  متوفی نوجوان کے والد کنور پاٹھک روزی روٹی کے لیے ممبئی میں رہتے ہیں، بیوی جیوتی بچوں کے ساتھ گھر میں رہتی ہے فی الحال اس حادثے سے پورا گاؤں صدمے میں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad