تازہ ترین

بدھ، 9 نومبر، 2022

دہلی این سی آر سمیت نیپال تک زلزلے کے شدید جھٹکے ،زلزلے کی شدت 6.3،آدھی رات کے وقت خوف وہراس میں لوگ!

دہلی این سی آر سمیت نیپال تک زلزلے کے شدید جھٹکے ،زلزلے کی شدت 6.3،آدھی رات کے وقت خوف وہراس میں لوگ!

نئی دہلی .( یو این اے نیوز 9نومبر 2022) مرکزی دارالحکومت نئی دہلی سمیت این سی آر میں رات دو بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 بتائی گئی ہے۔  سوشل میڈیا پر بھی لوگ زلزلے کے جھٹکوں کو انتہائی شدید قرار دے رہے ہیں۔  


کچھ سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہی نہیں آیا کہ زلزلہ آگیا ہے اور انہوں نے ٹویٹ کرکے سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے ابھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں؟  دہلی، نوئیڈا اور بریلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad