علماء کرام کی موجودگی میں بیت العلوم گرلس ڈگری کالج کا سنگ بنیاد مولانا سفیان قاسمی کے بدست،علاقے میں خوشی کی لہر!
اعظم گڑھ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 11نومبر 2022)ریاست اترپردیش کے مشہور ضلع اعظم گڑھ کے مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے ذمہ داران و معاونین کی موجودگی میں بیت العلوم گرلس ڈگری کالج کا سنگ بنیاد بروز جمعرات کے بعد نماز عصر حضرت مولانا سفیان صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کے بدست رکھا گیا۔
اعظم گڑھ کے سرائے میر علاقے میں اس طرح کا بچیوں کے لئے جدید اور دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی اداراہ نہیں تھا لیکن اب مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی احمد اللہ صاحب کی نگرانی میں ایک گرلس ڈگری کالج قائم کرنے کی شاندار پہل کی گئی ہے جو قابل تعریف اور خوش آئند ہے۔مولانا سفیان قاسمی صاحب نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گرلس ڈگری کالج کے پائے تکمیل کے لیے دعائیں کی ،اس موقع پر مدرسہ کے ناظم اعلیٰ ونائب ناظم اساتذہ کرام سمیت علاقے کی ملی سماجی شخصیات کے علاوہ قرب و جوار کی ایک بہت بڑی تعداد لوگوں کی موجود رہی ۔
معلوم رہے مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کا سالانہ اجلاس کا اج دوسرا دن ہے جسمیں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کررہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں