تازہ ترین

ہفتہ، 8 اکتوبر، 2022

بھوجپوری اداکارہ سحر کا اسلام کی خاطر گانے اور اداکاری سے توبہ کرنے کا اعلان

بھوجپوری اداکارہ سحر کا اسلام کی خاطر گانے اور اداکاری سے توبہ کرنے کا اعلان

 نئی دہلی: اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 8اکتوبر 2022)  ثنا خان اور زائرہ وسیم کے بعد بھوجپوری اداکارہ نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  آپ کو بتاتے چلیں کہ بھوجپوری سنیما کی معروف اداکارہ سحر افشا نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔  اسلام کی خاطر اداکارہ نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔


 بھوجپوری سینما کی خوبصورت اداکارہ سحر افشا نے بھوجپوری سینما کو الوداع کہہ کر لاکھوں مداحوں کو مایوس کردیا۔  آپ کو بتاتے چلیں کہ سحر بھوجپوری سنیما کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔  سحر کے گانے کی ویڈیو اکثر انٹرنیٹ پر وائرل رہتی ہے۔



 اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی۔

 انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سحر افشا نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں شوبز فلم انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں اور اب میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔  ان شاءاللہ میں اپنی اگلی زندگی اسلامی تعلیم اور اللہ کی ہدایات کے مطابق گزارنے کا ارادہ کیا ہے۔  اور میں اپنی گزشتہ زندگی سے توبہ کرتی ہوں اور اللہ ہی سے معافی کی طلب گار ہوں۔


 انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔


 سحر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر مجھے بہت شہرت اور دولت مل جائے، لیکن میری زندگی میں ہمیشہ ایک خلا  رہا ہے  کیونکہ میں نے بچپن میں اس زندگی کا تصوربھی  نہیں کیا تھا، بس اتفاق سے اس  انڈسٹری میں آئی اور آگے بڑھتی رہی ۔لیکن اب سب کچھ ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔  نیت یہ ہے کہ اگلی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزاروں گیں اور مجھے امیں ہیکہ مجھے میری گزشتہ زندگی سے نہیں بلکہ میری آنے والی زندگی سے مجھے یاد کیا جائیگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad