نوجوان نسل اپنی تنظیموں کا محاسبہ کرے
تحریر: مسعودجاوید
بتایا گیا کہ مسلمانوں کی تقریباً ٨٠ فیصد آبادی کا تعلق بریلوی مسلک سے ہے ۔ لیکن تعجب ہے میڈیا میں جمیعت علماء ہند جماعت اسلامی ہند، مشاورت،اہل حدیث کی خبریں نمایاں طور پر چھائی ہوتی ہیں !
بریلوی مسلک کی ملی سرگرمیوں کو بھی موضوع بحث بنانا چاہیے ۔ مثبت اقدامات کی تعریف و تشہیر ہونی چاہیے ۔
جمعیت علماء اور جماعت اسلامی ، ملی کونسل نوعیت کی کل ہند سطح کی " سنی" جماعتوں کے نام اور کام سے دوسرے مسلک والوں کو بھی باخبر کریں ۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بعض مقامات پر عطیہ خون کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے تو کہیں لنگر ، شربت اور کپڑے غریبوں میں تقسیم کا پروگرام ہے اسے سراہنا چاہیئے۔ ہر جگہ ڈھول باجے ڈی جے اور جلوس ہی نہیں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں