تازہ ترین

اتوار، 9 اکتوبر، 2022

بہرائچ کے بارہ ربیع الاول کے جلوس میں بڑا حادثہ، ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے 6 افراد کی موت،وزیر اعلیٰ یوگی کا حادثے پر اظہارِ افسوس

بہرائچ کے بارہ ربیع الاول کے جلوس میں بڑا حادثہ، ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے 6 افراد کی موت،وزیر اعلیٰ یوگی کا حادثے پر اظہارِ افسوس

 اترپردیش ۔بہرائچ ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 9اکتوبر 2022) اتر پردیش کے بہرائچ میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔  جلوس کے دوران ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ 

 موصولہ اطلاعات کے مطابق جلوس میں کرنٹ لگنے سے بھگدڑ بھی مچ گئی جس سے پل بھر میں ساری خوشیاں ماتم میں بدل گئی۔  یہ معاملہ نانپارہ علاقے کے ماسک پور کا ہے۔


 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سبھی متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ڈی ایم اور سینئر پولیس افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad