محمد پور اعظم گڑھ قتل معاملے میں تین ملزمان کو پولیس نے بھیجا جیل !
اعظم گڑھ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 18اکتوبر 2022)  گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے محمد پور گاؤں میں دو روز قبل ہوئے قتل معاملے میں تھانہ گمبھیر پور پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، جس میں مقتول کے بھائی عقیل نے 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔  گمبھیر پور تھانے کی پولیس بدھ کے روز گشت کررہی تھی کہ مخبر کی اطلاع پر رات دس بجے کے قریب اعظم گڑھ وارانسی روڈ پر محمد پور گاؤں کے پاس سینک ڈھابہ کے قریب سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم اجمل 20 سال ، رافع 19 سال، مزمل 21 سال ولد نیاز ہیں۔  تھانہ انچارج رام پرساد بند  نے میڈیا سے  بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبش دی جاری ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے بچوں کے کھیل کو لیکر  کھیل کے میدان میں کہا سنی ہوگئی تھی موقع پر موجود 60 سالہ بزرگ خورشید احمد نے بچوں کو سمجھا بجھا کر اپنے گھر واپس ہوگئے تھے ۔
جب وہ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے اچانک ان پر جان لیوا حملہ کردیا گیا جنہیں اسپتال لےجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔جسکے بعد گاؤں میں تناؤ کا ماحول دیکھتے ہوئے تھانہ گمبھیر پور کی پولیس نے گاؤں میں تعینات کردی گئی۔پولیس مقتول کے ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے
 
   
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں