تازہ ترین

جمعرات، 20 اکتوبر، 2022

خون عطیہ بیداری پروگرام آج

خون عطیہ بیداری پروگرام آج 

عبدالقادر،یاسر نواز اور آفتاب احمد ہونگے ایوارڈ سے سرفراز

عوام میں خون عطیہ کے تئیں بیداری ضروری: الفلاح فاؤنڈیشن


آعظم گڑھ،محمد حذیفہ منیجر پٹی(یو این اے نیوز 20اکتوبر 2022)430 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام جموڑی،شاہ گڑھ مئوپر واقع ویلکم ڈھابے پر بعنوان خون عطیہ بیداری اور ایوارڈ تقسیم پر کا انعقاد کیا گیا،جس میں الفلاح فاؤنڈیشن کے عبدالقادر،یاسر نواز،محمد آفتاب کو الفلاح فاؤنڈیشن و انسانیت کیلئے پیش کی گئ ان کی خدمات و قربانیوں کو نظرمیں رکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازے جائیں گے۔پروگرام میں الفلاح فائونڈیشن بانی ذاکر حسین بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔پروگرام کی صدارت شاہ عالم کریں گے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن  بانی ذاکر حسین نے کہا کہ عوام کے اندر خون عطیہ کے تئیں بیداری لانا بہت اہم کام ہے،جس کیلئے الفلاح فائونڈیشن لگاتار کوششیں کر رہی ہے۔ایوارڈ ملنے کے اعلان کے بعد سے عبدالقادر،یاسر نواز اور آفتاب احمدکو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔الفلاح فائونڈیشن کے فرحان عبید،عبد الماجد،مرزا تابش،احتشام کلام،مبارک خان،حافظ عبداللہ معاذ سنجری،معراج خان و دیگر نے تینوں عظیم نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad