ڈی ایم اعظم گڑھ  کے حکم پر کجیاری گاؤں میں  لاش کو قبر سے نکالا گیا!
 اعظم گڑھ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 18اکتوبر 2022)  نظام آباد تھانہ حلقہ کجیاری گاؤں میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار کی قیادت میں شادی شدہ خاتون کی لاش نکالی گئی۔  جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔  موت کے معاملے میں اہل خانہ نے جہیز کی وجہ سے قتل کا الزام لگایا ہے۔  
اس دوران لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔  ترواں  تھانہ حلقہ کے ہرداس پور گاؤں کے رہنے والے بھولن بنوانی نے چھ سال قبل اپنی بیٹی ریکھا کی شادی کجیاری گاؤں کے رہنے والے راہل سے کی تھی۔  14 اکتوبر کو ریکھا کی موت مشکوک حالت میں ہوئی اور سسرال والوں نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر لاش کو دفن کر دیا۔  متوفیہ کی ماں کالبہ دیوی نے نظام آباد پولیس اسٹیشن میں جہیز کی وجہ سے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔  مقدمہ درج کرنے کے بعد انہوں نے لاش کو قبر سے نکالنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ بھی کیا۔ 
 جس پر نائب تحصیلدار ابھیشیک سنگھ کی قیادت میں ٹیم اتوار کو کجیاری گاؤں کے قبرستان پہنچی اور گاؤں والوں کی موجودگی میں قبر کھود کر متوفیہ ریکھا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔  نائب تحصیلدار ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ تھانہ میں جہیز قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  
متوفیہ کی والدہ کے مطالبے پر میت کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔  ایس او نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
 
   
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں