تازہ ترین

بدھ، 3 فروری، 2021

جونپور میں ایس پی لیڈر کا قتل شرمناک ۔یوگی حکومت میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند قانونی نظام بدحال ۔محمد اعظم خان

لکھنؤ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 3فروری 2021)ریاست اترپردیس کی یوگی حکومت بری طرح سے ہر معاملے میں فیل ہوچکی ہے ۔قانونی نبض وضبط سمیت ہر مورچہ پر ریاست کی یوگی حکومت غنڈوں بدمعاشوں کے حوصلوں کے کچلنے کے بجائے انکا ائے دن حوصلہ بلند کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔



اور غیر بی جے پی پارٹیوں کی اواز کو دبانے اور کچلنے کا ناکام کوشش کررہی ہے یہ سب باتیں سماج وادی پارٹی کے اقلیتی امور کے ریاستی صدر  محمد اعظم خان نے پریس کانفرس میں کہیں ۔اور یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا ۔یوگی حکومت یہ دعوی کرتے تھک نہیں رہی ہے کہ بدمعاش مافیا یاتو جیل میں ہیں۔یا ریاست سے باہر۔تو پھر آئے دن ریاست میں ہورہی لوٹ مار اور قتل و گارت گری چوری ۔عصمت دری جیسے واقعات کو انجام دینے والے یہ کون لوگ ہیں ؟ 


اعظم خان نے کہا ابھی جونپور میں ایس پی کارکن اور سبھا سد بالا لکھندر یادو کا ریلوے اسٹیشن پر بہیمانہ طریقے سے قتل کیا جانا حکومت کی فیلئیر کو صاف طور پر واضح کرتا ہے ۔اور جونپور کے کھٹہن میں ہوئی مار  پیٹ اور فائرنگ کے واقعات ضلع انتظامیہ کی لاپروہی کو صاف طور پر اجاگر کرتا ہے ۔


انہوں نے کہا کی ریلوے اسٹیشن جیسی محفوظ جگہوں پر سبھاسد کا قتل بے حد شرمناک ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت میں  تیزی سے بڑہ رہے  بھید بھاؤ جرائم بھوک اور کرپشن کی پالسیوں سے گبھرا چکی ہے ۔جسکا بدلا آنے والے اسمبلی انتخاب میں موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینک کر اترپردیس کی عوام ضرور لے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad