تازہ ترین

پیر، 1 فروری، 2021

اعظم گڑھ نے جونپور کی ٹیم کو فائنل میچ میں بری طرح سے ہرایا ۔مین آف دی سیریز فیصل اعظمی کے نام !

جون پور ۔ (یو این اے نیوز 1فروری 2021)تھانہ سرائے خواجہ حلقہ کے لپری گاؤں  کے  گراؤنڈ پر 24 جنوری 2021 کو گرام سبھا کرکٹ ٹورنا منٹ کا آغاز ہوا جسمیں جونپور اور اعظم گڑھ کی درجنوں ٹیموں نے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میچ میں حصہ لیا جسکا آج پیر کے روز فائنل میچ ہزاروں ناظرین کے درمیان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔



ٹورنا منٹ کا فائنل میچ اعظم گڑھ ضلع کے کھراسوں گاؤں اور جونپور کے باراں کلاں گاوں کی ٹیم کے بیچ ہوا جسمیں اعظم گڑھ کھراسوں کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  3 اوور میں شاندار پاری کھیلتے ہوئے 6 وکٹ گنوا کر  45رن بنائی جس کے جواب میں جونپور باراں کی ٹیم محض 30ہی رن بنا سکی ۔جسکی وجہ سے جونپور باراں کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔وہیں پر شاندرا بلے بازی کرنے والے اعظم گڑھ کھراسوں ٹیم کے کھلاڑی فیصل اعظمی کو مین آف دی سیریز کے انعام سے نوازا گیا۔اور فاتح ٹیم کو 13000ہزرا روپیہ کیس اور کپتان کو ایک سائیکل انعام میں دی گئی۔



سکنڈ ٹیم کو 10000 ہزار روپیہ کیس اور کپتان کو ایک سائیکل انعام میں دی گئی ۔واضح رہے کھیل کی کمنٹری کا کام منا گورینی  کے علاوہ مہتاب ،اور معراج نے انجام دیا ۔ٹورنامنٹ میں امپائر کے فرائض کو بہت ہی امانت داری کے ساتھ ۔اسعد ۔حسین ۔ایاز سلیم ۔زید وغیرہ نے انجام دیا ۔


واضح رہے فائنل کے وقت ناظرین کی تعداد ہزار سے زیادہ تھی ۔اس موقع پر یو این اے نیوز کے نمائندہ سے میچ کے کنوینر اسعد اور حسین نے کہا ہمارے یہاں ہر سال اس طرح کا ٹورنا منٹ کرایا جاتا ہے جسمیں ضلع کے علاوہ دوسرے اضلاع کی بھی ٹیم شرکت کرتی ہیں اور اپنے کھیلوں کا جوہر دیکھاتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad