تازہ ترین

جمعہ، 8 جنوری، 2021

ریاست کے وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ اقتدار سے سبکدوش ہو جائیں:شری واستو بدایوں اجتماعی آبرو ریزی کے بعد قتل کے ملزمان کو سخت دی جائے

مین پوری۔حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 8جنوری 2021)ضلع بدایوں کے ایک مذہبی مقام (مندر) میں ہوئی اجتماعی آبروریزی اور اسکےبعد متاثرہ خاتون کا قتل ہندوستانی تہذیب پر ایک بد نما داغ ہے،ساتھ ہی ساتھ بر سر اقتدار حکومت کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے۔



عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر انو راگ شری واستو نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسان اب حیوان ہو گیا ہے،انسانیت کا جیسے خاتمہ ہو گیا ہو،انسانی لباس میں ان وحشی درندوں کو پھانسی کی سزا ہو نا چاہئے،بدایوں میں آگن واڑی مرکز میں کام کر نے والی ۰۵/ سالہ خاتون کے ساتھ جو اجتماعی آبروریزی کی گئی،اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں،اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے شیطان صفت انسانوں کو سخت سزا دی جائے،


حکومت کی سر زنش کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ بی جے پی کا نعرہ تھا خواتینوں کی عزت آبرو کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل تھی،مگر حکومت تو گویا خواتینوں سے کئے گئے تحفظ کا وعدہ بھولچکی ہے۔بی جے پی کے کہنے اور کر نے میں بہت تضاد ہے،آج ملک ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہیں،اتر پر دیش میں قانون کا نفاذکالعدم ہو چکا ہے،جنگل راج کا بول بالا ہے۔


ریاستی حکومت اپنا وقار ہو چکی ہے،ریاست کے وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ اقتدارسے سبکدوش ہو جائیں۔خاتون کی عصمت دری کر نے والوں کو سخت سزا دئے جانے کے لئے آج مین پوری کی عام آدمی پارٹی نے ایک محضر نامہ اعلیٰ افسران کو دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad