دیوبند،7/ جنوری(دانیال خان)سودیشی جاگرن منچ کی ایک میٹنگ کا انعقادٹیچر کالونی میں واقع مقامی دفتر پر کیا گیا،جس میں سودیشی جاگرن منچ کے قیام اور اس کے مقصد پر روشنی ڈالی گئی ساتھ ہی نئے ممبران کو عہدہ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر علاقائی کنوینر مانویندر سنگھ نے کہا کہ مودی جی کے آنے سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے
،انہوں نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان بنانے کے لئے وزیر اعظم کو تحقیق و ترقی پرزیادہ خرچ کرنا ہوگا ورنہ بھوکے پیٹ بھاشن تو لوگ سن سکتے ہیں مگر تحقیق یا ایجاد نہیں کرسکتے۔ تحقیق کے میدان میں پچھڑنے والے خوکفالت پر تقریر کو کرسکتے ہیں مگر کبھی بھی حقیقی معنیٰ میں خود کفیل نہیں بن سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ اجے،راہل،وجے اور سنجے کو منچ میں شامل کیا گیا ہے،ان کے آنے سے منچ کو مضبوطی ملے گی۔ اس دوران منچ کارکنان اور عہدہ داران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں