جونپور۔اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 8جنوری 2021)ریاست اتر پردیش کےجونپور میں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ریاستی جنرل سکریٹری اترپردیش کانگریس کمیٹی مقصود خان کی موجودگی میں تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مقصود خان نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی کے نظریے کو فروغ دینے کےلئے جمع ہوئے ہیں ملکی سالمیت اور جمہوریت کی بحالی کے لئے کانگریس کے نظریے کا فروغ بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔
میٹنگ میں مختلف دیکھ علاقوں سے آئے عہدیداروں نے تنظیم کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی۔اپنی تجاویز پیش کی۔
ضلع تنظیم کے نائب صدر سریندر سنگھ بابا نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ کسی بھی تنظیم کو طاقتور بنانے کے لئے باہمی بات چیت بہت ضروری ہے باہمی رابطے کی کمی تنظیم کو مضبوط نہیں ہونے دیتی ہے۔
ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں نے کارکنوں سے متحد ہوکر تنظیم کو بڑھانے کے لئے کہا اور ساتھ۔ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی بات بھی کہی۔
بعد ازاں سنجے کمار،شتندر کمار،دلشاد حسین،گڈو،لاڈلے،اختر حسین وغیرہ نے کانگریس پارٹی کی رکنیت لی۔
اس موقع پر راکیش اپادھیائے،محمود انصاری،ڈاکٹر پربھات وکرم،نندلال گوتم،دھرمیندر نشاد،اشوک ساہو،نیلم ساہو،اعظم زیدی ، وکاس استھانہ، اندرمنی دوبے،پنکج سونکر،ششانک رائے،شیکھر دویدی،شاہنواز خان،نیرج رائے،وشال سنگھ حکم وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں