دیوبند:8 نومبر (دانیال خان)اس وقت سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں سبزیوں کا بادشاہ آلو جہاں بازار میں پچاس روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے وہیں پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،عام آدمی کی پریشانیوں کے مد نظر جی ٹی روڑ پر واقع نئی منڈی احاطے میں افسران نے معائنہ کر سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سبزیوں مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے لئے حکومت کی ہدایت کے مطابق منڈی احاطے میں سبزیوں کے اسٹال لگوائے۔
![]() |
| فوٹو۔منڈی میں لگایا گیا اسٹال |
نئی منڈی کا جائزہ لیتے ہوئے منڈی سمیتی کے سکیٹری اروند کمار شرما اور سپلائی انسپکٹر دنیش چندرا نے سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں کے مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لئے اسٹال لگوائے۔منڈی سکیٹری اروند کمار نے بتایا کہ میسرس انصاری (آلو،پیاز کمپنی)میسرس گلشن اینڈ کمپنی،میسرس اے کے کمپنی،میسرس سہیل مان کمپنی کا افسران نے معائنہ کیا،آڑھتیوں نے بتایا کہ آلو 27سے 30روپے کلو،پیاز 30روپے کلو اور ٹماٹر23روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر تھوک ریٹ میں آلو،پیاز خریدنے کے لئے منڈی احاطے میں اسٹال بھی لگائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مقرر ریٹ سے زیادہ قیمتوں میں سامان فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں