دیوبند:11 نومبر (دانیال خان)ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کے لئے ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضہ میں امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے مختلف گاؤں کے کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کر ایک میمورنڈم ڈی ایم اکھلیش کمار کو ارسال کیا۔دیوبند کے قریبی گاؤں رنکھنڈی میں گنارسہ، گنارسی،ٹھوکر پور،املیہ،اسرپور،لکھنوتی اور ابراہیم پور وغیرہ گاؤں کے لوگوں نے تعمیری کام کو رکواتے ہوئے شدیداحتجاج کیا
۔کسانوں کا الزام تھا کہ ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضہ میں امتیازی سلوک کیا گیا ہے،ضلع مظفر نگر کے مختلف گاؤں میں دیوبند علاقہ کے مقابلہ 50فیصد زیادہ رقم اورساتھ میں نو فیصد انٹرسٹ بھی دیا گیا ہے۔ تعمیری کام میں رکاوٹ اور احتجاجی مظاہرہ کی خبر ملنے پر موقع پر پہنچے تحصیلدار ہرش چاولاکے توسط سے کسانوں نے ایک میمورنڈم ڈی ایم کو ارسال کیا
جس میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر انکے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو تحریک شروع کی جائیگی۔اس دوران ستیندر،پون کمار،کنور پال،نیرج اور نریندر سمیت بڑی تعداد میں کسان موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں