تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

اعظم گڑھ میں ڈی سی ایم اور کار کے تصادم میں پانچ افراد زخمی۔ ایک کی حالت تشویشناک

 اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 9 نومبر 2020).  ہفتہ کی صبح گیارہ بجے کے لگ بھگ مقامی پولیس اسٹیشن حلقہ کے دلوری گاؤں کے قریب ایک ماروتی کار کی ڈی سی ایم سے ٹکر ہوگئی ۔



  55 سالہ چندرریکا چوہان ولد شمبھو چوہان ، 52 سالہ کلاوتی بیوی چندریکا ، 36 سالہ رامانند ولد چندریکا ، 36 سالہ اکھیل ولد  رام چندر اور ڈرائیور 32 سالہ راکیش ولد شیو پرساد سبھی زخمی ہوگئے ہیں سبھی زخمیوں کا تعلق  کٹ گھ  جلالپور تھانہ سرمائے میر سے ہے    رات کے وقت تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں لاکر  داخل کرایا گیا


 جہاں رامانند کی حالت تشویشناک دیکھ کر ہائٹ سنیٹر ریفر کردیا گیا ،  جس پر اہل خانہ نے اسے ضلع ہیڈ کوارٹر کے پاس واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad