تازہ ترین

جمعرات، 12 نومبر، 2020

اعظم گڑھ: بجلی کا 40 ہزار بقایا سن کر ضعیف کی ہارٹ اٹیک سے موت ، جیل بھیجنے کی دی گئی تھی دھمکی

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 12نومبر 2020) اعظم گڑھ کے سرائے بھاؤ گاؤں میں ، بجلی کی چیکنگ کے دوران 40 ہزارروپے کے بقایا جات کے بارے میں جاننے کے بعد ، ضعیف شخص بے ہوش ہوکر گر پڑا اور حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے موت ہوگئی،  معلوم ہو کہ انھوں  نے دو ماہ قبل بقایاجات جمع کروائے تھے۔  حادثے  کے بعد بجلی کے ملازمین  موقع سے فرار ہوگئے۔  اس دل دہلا دینے والے حادثے سے دیہاتیوں میں غم وغصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

فایل۔فوتو


  بجلی سب اسٹیشن نظام آباد سے آنے والی ٹیم منگل کی شام چیکنگ کے لئے سرائے بھاؤ گاؤں پہنچی۔  اس گاؤں کے رہائشی اسرار  (65) کے مکان کی چیکنگ کے دوران بجلی کے ملازموں  نے انہیں 40 ہزار روپے کا بل سونپ دیا۔  اسرار نے بتایا کہ ابھی دو ماہ قبل ہی اس نے بقایا بل جمع کرایا ہے ، دو ماہ میں 40 ہزار کا بقایا  کیسے ہوسکتا ہے ، لیکن بجلی کے کارکنوں نے ان کی بات نہیں مانی۔


 جے ای نے ایف آئی آر کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک ملازم کو بجلی کنکشن کاٹنے کی ہدایت کی ، اس دوران اسرار بے ہوش ہوگیا اور اس کی موت ہوگئی۔  اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  بجلی کے کارکن واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔


 پڑوسی محند زاہد خان ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ بجلی کے ملازمین کے دباؤ کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی اور اس کی شکایت اعلیٰ حکام اور تھانے میں کی جائے گی۔  بدھ کی شام تک ، لواحقین کی جانب سے تھانے میں کوئی تحریر نہیں دی گئی تھی۔

 

نظام آباد کے ایس ڈی او منوج ورما نے کہا کہ اس تعلق سے کسی بھی طرح کی کوئی خبر نہیں ہے   صارف کو ہڑکانے  اور  بغیر بقایا بل کے  بل دینے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔  جو بھی قصوروار ہے ، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad