مہاراشٹر۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 12نومبر 2020) عدالتی تحویل میں ایک ہفتہ جیل میں گزارنے اور سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ، پھر سے نیوز روم پہنچے صحافی ارنب گوسوامی نے بدھ کے روز مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے پر گرفتاری کو لیکر ایک بڑا حملہ بولا ہے۔ ریپبلک چینل میں اپنے ساتھیوں سے گھرا ہوا گوسوامی نے کہا ، ادھو ٹھاکرے ، میری بات سنو۔ تم ہار گئے
انہوں نے ایک انٹیرئر ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کے2018 معاملے میں اپنی گرفتاری پر ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔
گوسوامی نے بتایا کہ تلوجا جیل میں پولیس ان سے تین دور کی پوچھ گچھ کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے آپ نے مجھے ایک پرانے ، جعلی کیس میں گرفتار کیا ، اور مجھ سے معافی تک نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا ، کھیل اب شروع ہوا ہے۔ گوسوامی نے کہا کہ وہ ہر زبان میں ریپبلک ٹی وی کا آغاز کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی ان کی موجودگی ہے۔
دوبارہ گرفتار ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے گوسوامی نے کہا ، "میں جیل کے اندر سے (چینل) بھی شروع کردوں گا ، اور آپ (ٹھاکرے) کچھ نہیں کرسکیں گے۔" گوسوامی نے عبوری ضمانت دینے پر عدالت عظمی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے خودکشی کے لئے اکسانے کے 2018 کے معاملے میں مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس طرح سے کسی شخص کی ذاتی آزادی پر پابندی عائد کرنا انصاف کا مذاق ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ارنب اور دیگر ملزمان کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ گوسوامی کو گذشتہ بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گوسوامی کو عبوری ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد ، ضلع رائے گڑھ کی تلوجا جیل سے رہا کردیا گیا۔
گوسوامی بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے جیل سے باہر آئے ۔ اس نے جیل کے باہر جمع لوگوں کا کار میں ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں۔ گوسوامی نے فتح کے نشان کو یہ کہتے ہوئے دکھایا کہ 'یہ ہندوستانی عوام کی فتح ہے'۔ قبل ازیں جج چند چوڑ کی سربراہی میں بنچ نے کہا تھا کہ ارنب اور دو دیگر ملزمان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے پر عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔ بنچ نے پولیس کمشنر کو فوری طور پر حکم کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں