تازہ ترین

جمعہ، 28 اگست، 2020

ہریانہ کی سر حد سے اتراکھنڈ بارڈر تک کے راستہ کو اسٹیٹ ہائیوے کے طور پر منظوری ملنے پر خوشی کا اظہار

دیوبند،28 اگست(دانیال خان)گنگوہ سے دیوبند ہوتے ہوئے اتراکھنڈ بارڈر تک جانے والے روڑ کو اسٹیٹ ہائیوے کے طور پر اپ گریڈ (تعمیر)کرنے کے سرکاری احکامات جاری ہونے پر علاقائی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ سمیت مختلف تنظیموں نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے برجیش سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے 6جون 2019کو نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کو ایک میمورنڈم سونپا تھا جس میں بتایا گیا تھا

 کہ ضلع سہارنپور کی عوام کا بہت پرانا مطالبہ ہے کہ ریاست ہریانہ کی سر حد سے اتراکھنڈ بارڈر تک کے راستہ کو فور لین کیا جائے،کیونکہ اس روڑ پر بہت زیادہ ٹریفک ہے،ساتھ ہی ساون کے مہینے میں عقیدت مند کاونڈیوں کے آنے سے روڑ پر جام کے حالات پیدا ہو جاتے ہیں جس کے سبب حادثہ کا خدشہ بنا رہتا ہے اس لئے ضلع کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزکورہ روڑ کو اسٹیٹ ہائیوے کے طور پر منظوری دی جائے 

تاکہ عوام کو ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔وہیں اتر پردیش جن کلیان منچ،یوا پنجابی کلب،راجپوت چیتنا منچ،اتر پردیش ادیوگ ویاپار منڈل،قاسمی مانو سیوا ٹرسٹ،اور اتر پردیش سکھ فورم سمیت مختلف تنظیموں کے عہدہ داران و کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad