تازہ ترین

پیر، 7 ستمبر، 2020

ڈاکٹر نظر الاسلام کا مختصر علالت کے بعد انتقال: متعلقین میں غم میں کی لہر

دیوبند،7 ستمبر(دانیال خان)دیوبند کے معروف معالج و صحافی ڈاکٹر نظر الاسلام کا مختصر علالت کے بعدقریب 67سال کی عمر میں انتقال ہو گیا،مرحوم غریب پرور اور سماجی خدمات کے کاموں میں پیش پیش رہنے والے انسان تھے اور تقریبا 1971سے مختلف ہندی اردو اخبارات و میگزین میں صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اتر پردیش اردو اکیڈمی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ ان کے وارثین کے غم میں ہم بھی برابر کے شریق ہیں اور اللہ رب العزت سے دعائگو ہیں کہ اللہ مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطائفرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطائفرمائے۔معروف ادیب و قلم کار سید وجاہت شاہ،عبداللہ عثمانی،ماسٹر شمیم کرتپوری،دلشاد خوشتر اور عبداللہ نواز خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نظر الاسلام کی خدمات لمبے وقت یاد کی جاتی رہیں گی،


مرحوم اعلی درجہ کے منتظم کار،نام و نمود سے دور،کام سے کام رکھنے والے انسان تھے اللہ انکی مغفرت اور اہل خانہ کو دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطائفرمائے۔نوجوان شاعر تنویر اجمل دیوبندی نے دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک تھے،ان کی کمی طویل مدت تک محسوس کی جاتی رہے گی۔


 ڈاکٹر شمیم دیوبندی،مہتاب آزاد،اعظم صابری اورنجم عثمانی نے مرحوم کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سادگی اور انکساری ان کا شعار تھا ان کے انتقال سے جو خلائپیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad