تازہ ترین

منگل، 21 جولائی، 2020

شجر کاری مہم کے تحت دیوبند منگلور روڑ پر 101پودھے لگائے گئے

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21جولائی2020)شجر کاری مہم کے تحت سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کی جانب سے شہر کے دیوبند منگلور روڑ پر 101پودھے لگائے گئے۔اس دوران تنظیم کے بانی و سر پرست وویک تائل اور راجیش سنگھل نے کہا کہ شجر کاری کئے جانے کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ کے لئے شعوربیدار کرنا ہے، موسمی ا ثرات اور اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

کیونکہ پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے،انہوں نے آب وہوا اور زمین کی حفاظت سے متعلق حاضرین کو طور طریقہ بتائے اور پلاسٹک کے بیگ کے استعمال کی ممانعت کی۔انشل ورما،امت وششٹھ،راجیش اور پردیپ سنگھل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے سبب دنیا تباہ کن موڈ پر کھڑی ہے اگر اب بھی بے دار نہیں ہوئے تو بہت تاخیر ہو جائے گی جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو اٹھانا پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad